بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ

November 7, 2026 | admin

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جارہی ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہا کہ پیٹرولیم سبسڈی کی مد میں عام عوام کو بلاتفریق ریلیف احسن اقدام ہے جس سے براہ راست کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اس مثبت اقدام کو عوام الناس سراہا رہے ہیں۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ عالمی سطح پر جنگی تنازعات کے سفارتی حل میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی کوششوں کو بہت پزیرائی ملی ہے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں