بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

وزیراعظم کا پیٹرول ریلیف کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

November 5, 2026 | admin

اسلام آباد:

وزیراعظم نے فیول ریلیف پروگرام کی سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا  اور سبسڈی پر اب تک کی پیشرفت و شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ، رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مستحق شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ شفاف سبسڈی اسکیم مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوں نے اسکیم کے حوالے سے مانیٹرنگ اور کارگر ڈیش بورڈ ترتیب دینے پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ضرار حاشم خان اور ان کی ٹیم کی پذیرائی کی۔

اس موقع پر اجلاس کو پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، جس میں  بتایا گیا کہ سبسڈی اسکیم کے تحت اب تک 15,519,282 شہری رجسٹر ہوچکے ہیں، جن میں سے 15.06 ملین موٹر بائیکس اور 449 ہزار 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان ہیں۔

بریفنگ کے مطابق سبسڈی اسکیم کے تحت اب تک 63,153,685 ٹوکن جاری کیے گئے، جن میں سے 59,445,347 ٹوکن استعمال یا ریڈیم کیے جاچکے ہیں۔ فیول سبسڈی اسکیم کے تحت 4 نومبر 2026 تک 28.6 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوچکی ہیں۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں