اوکاڑہ: تھانہ اوکاڑہ کینٹ کی حدود محلہ احمد نگر میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر مصباح نامی خاتون کو اس کے شوہر تنویر نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر تشدد اور بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کر دیا ۔ متاثرہ خاتون کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر مبینہ طور پر تشدد کیا جاتا رہا اور بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کر دیا۔ خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد اور کرنٹ لگنے کے واضح نشانات مبینہ ظلم کی سنگینی بیان کر رہے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خاتون کو اس قدر بے دردی سےقتل کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کب لایا جائے گا
متاثرہ خاتون کے ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او اوکاڑہ سے فوری نوٹس لینے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




