بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

مجھے طعنہ دیتے ہیں، فضل الرحمان بھی کچھ شرم کریں، خواجہ آصف کا مولانا کو کرارا جواب

October 29, 2026 | admin

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز موجودہ صورتحال اور حکومت کے طرز عمل کے زاویے پر مولانا فضل الرحمان نے تبصرہ کیا،میں چاہتا تھا ان کا جواب اسی طرح ایوان کے سامنے رکھوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے میرے لئے کنسرن شو کیا ہے میں اس کے لئے مشکور ہوں، تہران کے اندر کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سال سوا سال میں جنگ کی فتح کے بعد ایک کردار صلح کا ادا کیا ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے،میں دفاع کے دونوں معاہدوں میں شامل تھا، فیلڈ مارشل نے پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں