بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

عمرہ زائرین کے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا ویکسن کی خریدار میں مبینہ بے ضابطگیاں، ویکسینیشن بند

October 24, 2026 | admin

عمرہ زائرین کےگردن توڑ بخار اور انفلوائنزا ویکسین کی خریداری میں مبینہ طور پر بےضابطگیوں پر عمومی ویکسینیشن بند کر دی گئی ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر قائم بارڈڑ ہیلتھ سروسز کاؤنٹر بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیےلازمی ویکسینیشن کی خریداری میں مبینہ بےضابطگیوں کے سبب عمومی طور پر ویکسین کی فراہمی بندکر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسٹاک میں صرف 4 ہزارویکسین ڈوز موجود ہے جو نادرا کے پاک آئیڈنٹیٹی ایپ فیس ادائیگی کرنے والوں کے لیے مختص کردی گئی ہے اور ڈسپنسری میں ویکسین کے لیے ایڈوانس ادائیگی کے حامل مسافروں کی ویکسینیشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورت حال کے سبب کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی ویکسینیشن کے لیے قائم بارڈرہیلتھ سروسز کا کاونٹر ہٹا دیا گیا ہے اور ائیرپورٹ ڈسپنسری میں تمام عملہ بھی فارغ کردیا گیا تاہم صرف ایک ڈسپنسر اور ایک اہلکار موجود ہے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں