مالی سال 26-2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1567 ارب 45 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی ہوئی، جو حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زائد ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی یہ رقم حکومت کے 1468 ارب روپے کے مقررہ ہدف اور آئی ایم ایف کے 1546 ارب روپے کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی ہے۔
اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں مزید 50 ارب 16 کروڑ روپے الگ سے قومی خزانے میں جمع کیے گئے ہیں۔




