بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کی بہار، مزید 535 افسران و اہلکار اگلے عہدوں پر ترقی یاب، آئی جی سہیل چوہدری کا بڑا اقدام

November 8, 2026 | admin

اسلام آباد پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ تیز، آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے مزید 535 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ان کے چارج سنبھالنے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 702 افسران و اہلکار محکمانہ ترقی سے مستفید ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینکس لگائے اور مبارکباد پیش کی۔
ترقی پانے والوں میں 10 ایس پیز، 33 ڈی ایس پیز، 6 انسپکٹرز، 37 سب انسپکٹرز، 258 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 356 ہیڈ کانسٹیبلز اور 2 اپر ڈویژن کلرکس شامل ہیں۔
تقریب میں ڈی جی سیف سٹی مستنصر فیروز، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی سیکیورٹی رانا عمر فاروق سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ محکمانہ ترقی افسران و اہلکاروں کا بنیادی حق اور ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے۔ ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، اس لیے ترقی پانے والے افسران مزید محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس میں افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے جبکہ ترقیوں کا عمل میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیوں کے اس اقدام کو فورس کی حوصلہ افزائی اور محکمانہ بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں