جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست کے بعد آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل اور عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر سے محروم ہوگئی۔
ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر جنوبی افریقی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی جبکہ نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہوگیا۔
بھارت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے، تاہم نومبر اور دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کرکے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع رکھتا ہے۔
آسٹریلیا کی اگلی ٹیسٹ سیریز بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگی، جس میں چار میچز کھیلے جائیں گے۔ ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔




