ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ سی کے مقابلے سے قبل ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔
مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تاہم بھارتی کپتان کرونال پانڈیا اور عباس آفریدی نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔
یہ واقعہ 2025 کے ایشیا کپ کی یاد تازہ کرگیا جب دبئی میں بھارت کے سوریا کمار یادیو اور پاکستان کے سلمان علی آغا نے بھی ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں کیا تھا۔
میدان میں پاکستانی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔




