بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

مکہ معاہدے کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے آج تہران کا دورہ کریں گے

October 26, 2026 | admin

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام آج 26 اکتوبر 2026ء کو تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملاقات کا مقصد خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں علاقائی رابطہ کاری اور سکیورٹی امور پر بات چیت کرنا ہے۔

یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں رکن ممالک اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی کے دوران پہلا اعلیٰ سطحی براہِ راست رابطہ ہوگا۔

سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ترکیہ کی طرف سے ملک کے انٹیلی جنس چیف کی شرکت متوقع ہے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں