بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

مستحکم خیبر پختونخوا ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے بڑے اقدامات تجویز

October 17, 2026 | admin

پشاور:

خیبر پختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا، جس میں 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 100 سے 180 روزہ ایکشن پلان میں ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر میں امن وامان، انتظامی ڈھانچہ، عوامی خدمات اور معاشی استحکام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں اسکولوں میں نیا فرنیچر، صحت کے مراکز پر سہولیات دینے کی تجویز بھی پلان میں شامل ہے جب کہ نوجوانوں کو بلاسود قرضے اور فنی تربیت دینے کے پروگرام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں