بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

بجلی صارفین پر سردیوں میں بھی اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ

October 30, 2026 | admin

اسلام آباد:

پاور ڈویژن نے دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کے لیے مشکل ترین مہینے قرار دے دیے ہیں۔

بجلی صارفین پر سردیوں میں بھی مہنگی بجلی کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، دسمبر سے فروری تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں دو سے تین گنا اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی، کوئلے اور دیگر ایندھن کی قیمتیں بجلی کی پیداواری لاگت بڑھانے لگیں جس کے سبب سردیوں میں پن بجلی کی پیداوار کم ہونے سے مہنگے ایندھن پر انحصار بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق مقامی گیس کی قلت کے باعث بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بھی بڑا چیلنج ہوگی، سردیوں میں مقامی گیس کی محدود فراہمی کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں