بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک

October 28, 2026 | admin

بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز 26 اکتوبر کو کیے گئے، جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پتا لگا کر اسے تباہ کردیا۔ کارروائی کےد وران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں