بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

 ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امیری میں قید نہیں ہونا چاہیے، عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، وزیر اعظم

October 25, 2026 | admin

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت میں قید نہیں ہونا چاہیے،  ہونہار طلبا کو با اختیار بنانے کے لیے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، ماضی میں نواز شریف کی زیر قیادت 6 لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بات ملک بھر کے 5 لاکھ  ہونہار اسکول و مدارس کے طالب علموں کو میرٹ پر کروم بُکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کہی۔

وزیرا عظم نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمے داری ہے، طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر کروم بکس فراہم کی جا رہی ہیں، باصلاحیت طلبا پاکستان کے حقیقی اثاثہ ہیں، 5 لاکھ طلبہ میں کروم بکس 2 سال کی مدت میں تقسیم کی جائیں گی۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں