بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

واٹس ایپ کا نیا فیچر، آئی فون پر لنکس کھولنے کا انداز بدلنے کی تیاری

October 20, 2026 | admin

واٹس ایپ نے پہلی بار 2019 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایپ کے اندر ہی ویب براؤزر کھولنے کے فیچر کی آزمائش کی تھی۔ اب آئی فون پر بھی واٹس ایپ کے اندرونی براؤزر کا فیچر تیار کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین کے ٹیپ کیے گئے تمام لنکس براہِ راست واٹس ایپ میں کھل سکیں گے۔

گزشتہ سال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 25.14.10.72 میں بعض آزمائشی صارفین کو یہ سہولت دی گئی تھی کہ وہ ایپ سے باہر نکلے بغیر کاروباری ویب سائٹس کے لنکس کھول سکیں۔
تاہم، اس فیچر کی ایک شرط تھی کہ متعلقہ ویب سائٹ HTTPS پروٹوکول استعمال کرتی ہو اور دیگر تکنیکی تقاضے بھی پورے کرتی ہو۔ اسی وجہ سے چیٹس میں بھیجے جانے والے زیادہ تر لنکس اس سہولت کے اہل نہیں تھے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو نے ایک ایسے نئے ورژن پر کام کی نشاندہی کی ہے جو ہر قسم کے لنک کو ایپ کے اندر کھول سکے گا۔ یہ فیچر آئی فون کے لیے ٹیسٹ فلائٹ پر دستیاب واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 26.41.10.72 میں دیکھا گیا ہے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں