حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کے لیے نیا فارمولا متعارف کرانے کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشنز نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق ہڑتال کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا اور اس دوران مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فروخت بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومتی پرائسنگ فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 نومبر سے ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت معطل کردی جائے گی۔




