بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

واٹس ایپ کا چینل ایڈمنز کے لیے نئے فیچر پر کام شروع

August 24, 2026 | admin

واٹس ایپ نے چینل ایڈمنز کے لیے ایک نئے فیچر کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی اپڈیٹس کو پہلے سے تیار کرکے مخصوص تاریخ اور وقت پر خودکار طور پر شائع کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال تیاری کے مرحلے میں ہے اور ابھی بیٹا صارفین کے لیے دستیاب نہیں کیا گیا۔ اسے واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.33.5 میں دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اپڈیٹ شیڈول کرنے کے لیے ایڈمن کو سینڈ بٹن کو دبا کر رکھنا ہوگا، جس کے بعد تاریخ اور وقت منتخب کرنے کے لیے ایک آپشن سامنے آئے گا۔

شیڈول کی گئی اپڈیٹس چینل کے انفو سیکشن میں بھی دکھائی دیں گی، جہاں ایڈمنز انہیں اشاعت سے پہلے دیکھنے اور ممکنہ طور پر مینیج کرنے کے قابل ہوں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر ان چینل ایڈمنز کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو باقاعدگی سے مواد شائع کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپڈیٹس پہلے سے طے شدہ وقت پر خودکار انداز میں ان کے فالوورز تک پہنچیں۔

فی الحال واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی باضابطہ ریلیز یا عام صارفین کے لیے دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں