پاکستان نے بیکنہم میں پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے پہلے دن عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پی سی سی سلیکٹ الیون ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 305 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کے اوپنرز امام الحق اور اذان اویس نے دن کے اختتام تک 44 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔




