بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپ

October 22, 2026 | admin

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس وقت ایران کے خلاف فوجی اور مالی محاذ پر اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع جلد کسی نہ کسی صورت میں حل ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں ترک کر دی ہیں؟ اس پر امریکی صدر نے کہا کہ فی الحال ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، لیکن معاملہ کسی نہ کسی صورت میں آگے بڑھے گا اور اس کا نتیجہ جلد سامنے آ سکتا ہے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں