بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

انسانوں کے حق کےلیے روبوٹس سڑکوں پر نکل آئے، مصنوعی ذہانت کےلیے سخت قوانین کا مطالبہ

September 11, 2026 | admin

مصنوعی ذہانت اور روبوٹ ٹیکنالوجی کے تیزی سے بڑھتے استعمال نے جہاں نئی سہولتوں کے دروازے کھولے ہیں، وہیں انسانی ملازمتوں کے مستقبل سے متعلق خدشات بھی بڑھنے لگے ہیں۔ اسی بحث کو اجاگر کرنے کے لیے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں تقریباً 30 روبوٹس نے انوکھا احتجاج کیا اور مصنوعی ذہانت و روبوٹائزیشن کے لیے مزید سخت ضوابط بنانے کا مطالبہ کیا۔

یہ مظاہرہ پولینڈ کی وزارتِ ڈیجیٹل امور کے سامنے منعقد کیا گیا، جہاں مختلف اقسام کے روبوٹس نے ہاتھوں میں جھنڈیاں تھام کر مارچ کیا اور مقررہ نعروں کی آوازیں اسپیکروں کے ذریعے نشر کی گئیں۔ مظاہرے میں دو ٹانگوں پر چلنے والے انسان نما روبوٹس کے ساتھ ساتھ چار ٹانگوں والے روبوٹ کتے بھی شریک تھے۔

روبوٹس کے نعرے، انسانوں کی ملازمتوں کا سوال

مظاہرے میں ’ملازمتوں کا دفاع کرو‘، ’قواعد بنانے کا وقت ہے‘ اور ’انتظار مت کرو، ضوابط بناؤ‘ جیسے نعرے سنائی دیے۔ اس دلچسپ احتجاج نے ایک طرف روبوٹ ٹیکنالوجی کی موجودہ صلاحیتوں کی جانب توجہ دلائی تو دوسری طرف یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر روبوٹس انسانوں کے لیے بنائے گئے کام انجام دینے لگیں تو مستقبل میں روزگار کی صورتِ حال کیا ہوگی۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں