بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

پاکستانی اداکار فاران طاہر کی 18 سال بعد ہالی ووڈ میں بڑی واپسی

October 29, 2026 | admin

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر نے ایک بار پھر ہالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 18 سال بعد مارول کی دنیا میں واپسی کر لی۔

اداکار فاران طاہر مارول اسٹوڈیوز کی مشہور سیریز ’ویژن کویسٹ‘ کی چھٹی قسط میں ایک بار پھر ولن کے کردار میں نظر آئے ہیں۔

اداکار نے 2008 کی بلاک بسٹر فلم ’آئرن مین‘ میں رضا نامی خطرناک ولن کا کردار ادا کیا تھا جس نے ٹونی اسٹارک کو اغوا کیا تھا۔ اب 18 سال بعد فاران طاہر اسی کردار کے ساتھ واپس آئے ہیں، تاہم اس بار ان کا انداز اور حلیہ پہلے سے مختلف ہے۔
سیریز کی نئی قسط میں وہ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ویژن کو پکڑنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مارول کی دنیا میں فاران طاہر کی طویل عرصے بعد واپسی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بھی ایک قابلِ فخر خبر ہے، کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں