بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

October 18, 2026 | admin

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 میں پیش آنے والے خودکشی کے ایک کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی شو ’راکھی کا انصاف‘ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصروں سے متعلق ہے جس نے بعد ازاں خودکشی کرلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے راکھی ساونت کی جانب سے متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں