لاہور:
پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ اور وحدت کالونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 700 رنگ برنگی پتنگیں، 113 چرخیوں میں موجود کیمیکل ڈور اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔




