بریکنگ نیوز
ADVERTISEMENT · Recommended 728 × 90
Advertisement Space
Recommended size: 728 × 90

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

November 3, 2026 | admin

یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مکہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے روک کر تباہ کردیا گیا۔

ترجمان نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کہاں سے آیا تھا اور اسے کس نے بھیجا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو حالیہ عرصے میں متعدد مرتبہ حملوں کی لہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مکہ ریجن میں ڈرون روکنے کا یہ واقعہ بھی انہی واقعات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

تاحال ڈرون کے ہدف، مقامِ پرواز اور ذمہ دار فریق کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500

مزید خبریں