حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے جشنِ آزادیِ گلگت بلتستان کی مناسبت سے یکم نومبر کی شام لالک جان اسٹیڈیم، گلگت میں ایک شاندار اور دلکش میگا فائر شو (آتش بازی) کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد، خصوصاً نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی اور رنگا رنگ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا۔
عوام نے گلگت بلتستان کے 79 ویں یومِ آزادی کی خوشیوں کو ایک ساتھ مل کر منایا اور اس یادگار تقریب کو بھرپور طریقے سے سراہا۔
گلگت میں جشنِ آزادیِ گلگت بلتستان کے سلسلے میں شاندار میگا فائر شو کا انعقاد

ADVERTISEMENT · Recommended 500 × 500
Advertisement Space
Recommended size: 500 × 500
Recommended size: 500 × 500



