امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا کی پہلی ترجیح ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم رکھنا ہے، جبکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا دوسری ترجیح ہے۔
انادولو کے مطابق جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ تنازع کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں تیل کی قیمتیں اب نمایاں طور پر کم ہیں اور امریکا کی کوشش ہے کہ یہ قیمتیں مزید قابو میں رہیں




